سکھر: جشن آزادی کی خوشی اور افواج پاکستان سے یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا

35

سکھر،11اگست(اے پی پی ): جامعہ قاسم العلوم محمودیہ بروہی کالونی قریشی گوٹھ  کے زیر اہتمام جشن آزادی کی خوشی اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے مدرسے کے طلباءنے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی اور پاک افواج کی حمایت اور جشن آزادی کی خوشی میں نعرہ بازی کی۔ شرکاءنے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کی قیادت جامعہ قاسم العلوم محمودیہ کے ناظم اعلی مولانا غلام اللہ بروہی  نے کی ۔

ریلی میں مولانا احسان اللہ عباسی ، مولانا حق نواز بروہی،غلام محی الدین قریشی و دیگر شامل تھے۔ شرکاءریلی سے خطاب کرتے ہوئے غلام اللہ بروہی و دیگر کہنا تھا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر وجود میں آیا، چودہ اگست جشن آزادی کا دن ہمارے لئے عید کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہم جوش و جذبے کیساتھ منا کر دنیا کو بتانا چاہتے ہے کہ ہم اپنے وطن عزیز سے بے پناہ محبت و پیار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کیلئے پاک افواج اور آزاد ملک کیلئے ہمارے آباوو اجداد کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، اس وطن کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاکستان کی بائیس کروڑ عوام پاک افواج کیساتھ کھڑی ہے۔