اوکاڑہ: پلانٹ فار پاکستان شجر کاری مہم کے تحت ریسکیو1122 نے پپلی پہاڑ کے مقام پرایک ایکٹر زمین میں پودے لگائے۔

98

اوکاڑہ،11اگست (اے پی پی): ریسکیو1122 نے پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم میں کوارڈینٹر کلین اینڈ گرین پاکستان اور  ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مشتاق چغتائی ایس ڈی او فاریسٹ افتخار جنجوعہ کے تعاون سے پپلی پہاڑ جنگل میں 20 ایکٹر زمین پر شجرکاری کی جبکہ ایک ایکٹر ریسکیو 1122 کیلئے مختص کردہ ایریا کو ڈائریکٹر جنرل و بانی پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کے نام منسوب کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن(ر) محمد علی اعجاز نے ریسکیو 1122 کے ایریا میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کہا کہ ہمیں کلین اینڈ گرین مہم میں بھرپور شرکت کرنی چاہیے اور پودے لگانے کے ساتھ ساتھ انکی حفاظت کو بھی یقینی بنایا چاہیے تاکہ وہ کل کو ایک تن آور درخت بن سکے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے دفتروں، سکولوں، گھروں اور گلی محلہ میں جہاں بھی جگہ مل سکے کم سے کم ایک پودا اپنے نام کاضرور لگانا چاہیے تاکہ مستقبل میں ہمارے ملک میں ماحولیاتی تبدیلی سے رونما ہونے والے حادثات سے ہماری آنے والی نسلوں کو محفوظ کر سکے۔ اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر ملک غلام نبی،پی ٹی آئی کےٹکٹ ہولڈرز ،میڈیا اور مختلف سکولوں کے طلبہ اور سماجی شخصیات نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے ایک دن میں 18000 پودے لگائے۔