سپورٹس فیڈریشنز کے عہدیدار حکومت کی طرف سے نہیں لگائے جاتے؛ ڈاکٹر شہباز گل

54

اسلام آباد، 13 اگست (اے پی پی ): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے  میڈیا سے  گفتگو میں کہا ہے کہ سپورٹس فیڈریشنز میں حکومتی عہدیدار نہیں ہوتے، اولمپک ایسوسی ایشین کی ناکامی کے باعث صرف 10 کھلاڑی میگا ایونٹ میں شریک ہو سکے، کھیلوں میں مزید سبکی برداشت نہیں کر سکتے، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن فوری طور پر عہدے سے الگ ہوں۔