پشاور؛تاجر انصاف خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام یوم آزادی  تقریب ، جشن آزادی کیک کاٹا  گیا

97

پشاور، 14اگست(اے پی پی ): تاجر انصاف خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام یوم آزادی منانے کیلئے آج ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس  میں شایان شان طریقے سے جشن آزادی منائی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا۔

 تاجر انصاف خیبرپختونخوا کے  صدر حاجی شاہد خان نے کیک کاٹا اور ایس ایس پی آپریشن یاسرخان آفریدی اور دیگر مہمانان کو کھلایا۔ اس موقع پر سب نے پاکستان ذندہ باد کے نعرے لگائے اور ملک و قوم کی سر بلندی کے لئے دعائیں مانگیں، پاکستان ذندہ باد پائندہ باد۔

تقریب میں ایس ایس پی آپریشن یاسرخان آفریدی ایس پی سٹی عتیق شاہ خان تاجر برادری اور بازار کے صدور بھی موجود تھے۔