موسیٰ خیل ، 14اگست (اے پی پی ): یوم آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ،ڈپٹی کمشنر ایم افضل خوستی نے پر چم کشائی کی جبکہ قومی پرچم کو پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر ایم افضل خوستی ،ایس پی عبدالصبور آغا و ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔