ضلع نارووال کے تایا عظیم نامی بزرگ کا جشن آزادی کے دن کشمیریوں سے اظہار محبت کا منفرد انداز

12

شکرگڑھ ،14 اگست(اے پی پی ): ضلع نارووال کے تایا عظیم نامی بزرگ  نے عظیم دن کے موقع پرجشن آزادی کے دن کو یادگار بنانے اور بچوں کو بتانے کےلئے کشمیریوں سے اظہار محبت کا ایک منفرد کام کیا۔موٹر سائیکل پر تصویری مہم میں عکس بندی کی۔یوم آزادی کے نعروں کی فلیکسز کے ساتھ موٹر سائیکل پر میزائل کے ماڈل بناکر سجائے اور خود موٹر سائیکل کو چلاتے ہوئے شہر کی شاہراہوں پر گھومتے رہے ہیں۔