مودی کے کے دور میں ہندوستانی و کشمیری مسلمانوں کی حالت زار دیکھ کر آزادی کی نعمت کا احساس ہوتا ہے ؛ جمشید اقبال چیمہ

14

لاہور، 14 اگست ( اے پی پی): وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی اور زراعت جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مودی کے کے دور میں ہندوستانی و کشمیری مسلمانوں کی حالت زار دیکھ کر آزادی کی نعمت کا احساس ہوتا ہے۔

شالیمار باغ میں جشن آزادی اور پلانٹ فار پاکستان ڈے کی مناسبت سے منعقدہ  تقریب سے خطاب میں  انہوں نے کہا کہ ہندو تنگ نظر قوم ہے اور ہندوستان ذات پات کی سماجی تقسیم میں الجھا ہوا ایک ایسا ملک ہے کہ جہاں اقلیتوں کے ساتھ کبھی بھی اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجودہ دور حکومت میں کرپشن اور لاقانونیت کو ختم کر کے وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف ملک کو مستحکم بنانے کی تگ و دو میں کامیابی حاصل کر رہی ہے محروم طبقات کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے۔