ژوب میں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

36

ژوب ،14 اگست (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح ژوب میں بھی جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔یومِ آزادی پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ایس پی آفس ژوب میں منعقد کی گئی ۔

اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ نے پرچم کشائی کی اور سلامی دی ۔اس کے علاوہ  قومی ترانے بھی  بجائے گئے جبکہ 14 اگست رات کو ڈپٹی کمشنر آفس  کیسل میں شاندار آتش بازی کی گئی۔ آتش بازی تقریب میں ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ، کمانڈنٹ ژوب ملیشیا کرنل فاروق رحیم اعوان، اسسٹنٹ کمشنر روحانہ گل کاکڑ، ایس پی ژوب فہد کھوسہ ایس پی شیرانی عبد الحق بلوچ نے شرکت کی جبکہ یوم آزادی کی خوشی میں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں میں اور سول اسپتال میں مریضوں میں مٹھایاں تقسیم کی۔

 ڈی سی شہک بلوچ نے بی آر ایس پی آفس میں معزروں میں ویئل چیئر تقسیم کیں جبکہ میونسپل کمیٹی آفس میں وزیراعظم پروگرام کلین گرین پاکستان کے تحت شجرکاری مہم کے سلسلے میں درخت لگایا۔