شجاع آباد، 14 اگست (اے پی پی ): جشن آزادی کے سلسلہ میں شجاع آباد ماڈل ہائی سکول میں نمائشی فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا ، میچ کے موقع پر شرکاء سے خطاب راؤ اکرم نے کہا ہے کہ نئی نسل کو صحت مند معاشرہ فراہم کرنا بلاشبہ ہم سب کی زمہ داری ہے۔
جماعت اسلامی کے سرگرم رکن محمد ایاز نے کہا کہ جن قوموں کے میدان آباد ہوتے ہیں انکے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اس لئے نوجوان نسل کو چاہئے کہ تعلیم کے ساتھ صحتمند رہنے کے لئے کھیلوں میں بھی حصہ لیں ۔
اس موقع پر دونوں ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ کھیلا گیا جس میں افغان فٹبال کلب نے مقررہ وقت پر ایک کے مقابلے میں صفر گول سے میچ جیت لیا اور شجاع آباد فٹبال کلب کوئی گول نہ کر سکی ۔
میچ کے اختتام پر افغان فٹبال کلب ٹرافی بھی دی گئی اور رنز آپ ٹیم شجاع آباد فٹبال کلب کو بھی ٹرافی دی گئی۔