پی ٹی ڈی سی کی وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں یوم آزادی کار ریلی

10

اسلام آباد،14اگست  (اے پی پی):پاکستان ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے یوم آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کار ریلی کا اہتما م کیا۔ پی ٹی ڈی سی کے زیر اہتمام 9 کلومیٹر کار ریلی ڈی چوک سے شروع ہو کر جناح ایونیو سے ہوتی ہوئی ایف نائن پارک پر اختتام پذیر ہوئی، اس ۔ کار ریلی میں 150 گاڑیوں کے علاوہ مختلف اقسام کے ہیوی اور سپورٹس بائیکس بھی قومی پرچموں کے ساتھ شریک ہوئے۔

 ریلی کے اختتام پر کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت ایف نائن پارک میں شجرکاری بھی کی گئی۔ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی ہدایات کی روشنی میں ریلی کی تمام سرگرمیاں آئوٹ ڈور منعقد ہوئیں۔ پی ٹی ڈی سی کی طرف سے شرکا کو فیس ماسک بھی تقسیم کئے گئے۔