خیرپورمیں یوم آزادی محرم الحرام اور کورونا کے پیش نظر انتہائی سادگی، عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی

41

خیرپور،14 اگست(اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ اور اسکاؤٹس کے مشترکہ تعاون سے 14 اگست  یوم آزادی محرم الحرام اور کورونا کے پیش نظر انتہائی سادگی، عقیدت اور احترام کے ساتھ اسکاؤٹس گراؤنڈ خیرپور میں منایا گیا۔  ؎یوم آزادی کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران ڈپٹی کمشنر خیرپور راجہ طارق چانڈیو ، ایس ایس پی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ آج کے دن آئیے ایک درمیانی بنیاد بنائیں کہ ہم آپس میں امن اور ہم آہنگی کے ساتھ رہیں گے۔ آپس میں محبت اور پیار کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور اپنے وطن کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے جب تک ہم اپنے پیارے ملک کے لیے کام نہیں کریں گے ، ہمارا ملک ترقی نہیں کرے گا۔

 انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی اپنے ہم وطنوں کی ترقی کے لئے کسی بھی قدم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہر وقت اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔