کینیڈا: پاکستان کا پچھترواں یوم آزادی ،پاکستان ہائی کمیشن کے احاطے میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی

29

اٹاوا (کینیڈا)، 14 اگست (اے پی پی ): پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرح کینیڈا میں بھی پاکستان کا پچھترواں یوم آزادی بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔اس سلسلے میں اٹاوا میں پاکستان ہائی کمیشن کے احاطے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر شہباز ملک نے قومی پرچم لہرایا۔

اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانا بجایا گیا اور یوم آزادی کی مناسبت سے صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑے گئے۔

اٹاوا کی طرح ٹورنٹو،وینکوور اور مانٹریال میں قائم پاکستانی قونصلیٹس میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات ہوئیں جبکہ کینیڈا میں پاکستانی تنظیموں اور انجمنوں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔