کراچی،14 اپریل(اے پی پی ): 75 ویں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بابا ئے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آزادی کے ان سالوں میں ہم کئیں بار لڑکھڑائے بھی ہیں ، لڑے بھی ہیں ، جیتے بھی ہیں اور ہار بھی دیکھی ہے مگر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطا بق ہارتا وہی ہے جو ہار مان جاتا ہے جو قومیں حالات سے لڑنا جانتی ہیں وہ قومیں دوبارہ کھڑی ہوتی ہیں، اُنکا مزید کہنا تھا کہ ہم آج کے دن اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ اس ساری جنگ میں ہم اپنے ملک کو بہتر بنانے کے لیئے اپنا اپنا حصہ ڈالیں گے ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شا ہ کا کہنا تھا کہ آج یہاں حاضری کا مقصد بابا ئے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور اُنکے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا کہ جن کی کوششوں سے ہمیں یہ پاک ملک ملا ، انہوں نے کہا کہ قاعد اعظم کے بتا ئے ہوئے تین اصولوں پرکاربند رہنے کی ضرورت ہے اور ہمارا متحد ہونا اس وقت کی اشد ضرورت ہے کونکہ جو مسائل ہمیں کرونا وباءکی صورت درپیش ہیں یا ہما رے بارڈز کی جو صورت حال ہے تو ان سب سے بخوبی نمٹنے کے لیئے ہمیں ہماری صفوں میں اتحا د پیدا کر نا ہوگا ۔