بہاولنگر؛محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ اور پولیس کا فلیگ مارچ

15

بہاولنگر،15اگست(اے پی پی):محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ  اور پولیس نے فلیگ مارچ کیا، فلیگ مارچ کی قیادت ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظفر بزدار نے نے کی۔

فلیگ مارچ شہر کی اہم شاہراہوں ،بازاروں میں کیا گیا۔ فلیگ مارچ میں پولیس،رینجرز، سول ڈیفنس ریسکیو، محکمہ صحت ، میونسپل کمیٹی ، واپڈا  ودیگرمحکمہ جات نے حصہ لیا۔

فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہوکر رفیق شاہ چوک،سٹی چوک،بہاولی چوک،موہل چوک سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن میں اختتام پذیر ہوا۔