ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی ایل پی جی دکانوں اور پٹرول ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

17

ملتان،16اآگست (اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی ایل پی جی دکانوں اور پٹرول ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ایل پی جی کی غیر قانونی ریفلنگ پر 15 دکانیں اور 7 بوگس پٹرول پمپ سیل کر دئیے گئے ہیں اور غیر قانونی طور پر پٹرول اور ایل پی جی کی فروخت میں ملوث 10 افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ کریک ڈاؤن سورج کنڈ روڈ،نادرن بائی پاس سمیت مختلف علاقوں میں کیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کراکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اے سی سٹی نےکہا کہ محرام الحرام پر غیر قانونی آئل ایجنسیاں کسی بھی حادثے کا موجب بن سکتی ہیں،غیر قانونی طور پر پٹرول اور ایل پی جی ری فلنگ کی کسی طور اجازت نہیں دینگے۔