یکساں تعلیمی نصاب، اسسٹنٹ پروفیسر انگلش خالد زمان کی نظر میں

20

نوشہرہ، 16اگست(اے پی پی): نادرن یونیورسٹی نوشہرہ میں شعبہ انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسر خالد زمان نے کہا ہے کہ یکساں نظام تعلیم ایک بہت اچھی کاوش ہے،اس سے معاشرے میں پائی جانے والی تفریق کا خاتمہ ہو گا، اس کو ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا جب ایلیٹ، سرکاری اور پبلک اسکول سسٹم میں ایک نصاب پڑھایا جائے گا تو یہ اقدام نظام تعلیم میں موجود تفریق کے خاتمے کا باعث بنے گا۔ ابھی یکم سے لے کر پنجم تک یہ نافض ہو گا، اس کو ایک پوزیٹو اپروچ کے طور پر دیکھنا چاہئیے۔