لاہور،16 اگست(اےپی پی): حکومت یکساں نصاب تعلیم نافذ کرنے جارہی ہے جو کہ ایک انتہائی مناسب قدم ہے۔ یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر دی رائٹ سکول سسٹم فیصل ٹھاکر نے یکساں نصاب کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ہمارے ایجوکیشن سسٹم میں بہت بہتری آئے گی اور اس سے طبقاتی اونچ نیچ کا خاتمہ ہوگا- تمام مکاتیب فکر کو ساتھ لیکر یہ نصاب تیار کیا گیا ہے جس کے معاشرے پر دوررس مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا حکومت وقت کے سر ہے