اللہ کے تمام دین انسانیت کا درس دیتے ہیں، اقلیتوں کو بھی ان کا دین پڑھایا جائے؛ وزیراعظم عمران خان

25

اسلام آباد،16اگست  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے طبقاتی تقسیم کے خاتمہ کے لئے   یکساں نصاب تعلیم کا اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یکساں نصاب تعلیم سےملک کو ایک قوم بنائیں گے،8 ویں ، 9  ویں اور 10 ویں کلاسوں میں  سیرت النبی ﷺ کی تعلیم دی جائے گی،  اقلیتوں کو بھی ان کے  مذاہب کی تعلیم دی جانی  چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے تمام دین انسانیت کا درس دیتے ہیں، اقلیتوں کو بھی ان کا دین پڑھایا جائے گا۔