بہاولنگر؛ ضلع میں 7محرم الحرام کے موقع پر علم، ذوالجناح ، تعزیے کے 9 ماتمی جلوس اختتام پذیر

30

 بہاولنگر،16اگست  (اے پی پی ):ضلع میں 7محرم الحرام کے موقع پر علم، ذوالجناح ، تعزیے کے 9 ماتمی جلوس برآمد ہوئے، علم کا سب سے بڑا جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا ،جلوسوں میں عزاداران کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور عزاء دار  نوحہ خوانی پر زبردست سینہ کوبی اور ماتم داری کرتے رہے ۔

جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کئے گئے تھے ڈی سی آفس اور پولیس لائن میں قائم کنٹرول رومز سے  جلوسوں کی مانیٹرنگ کی گئی، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئےتمام جلوس اپنے مقررہ وقت پر اپنے اپنے مقامات پر پہنچ کر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے، بعد ازاں مجالس عزاء منعقد ہوئیں۔

 ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق اور ڈی پی او ظفر بزدار   7  محرم الحرام کے جلوسوں کے دورے کرکے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کو چیک کرتے رہے ۔