اوکاڑہ ، 16 اگست (اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد اکرام چوہدری نے یکساں نصاب تعلیم کے متعلق اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم کے نفاز کے فیصلہ کوپاکستان کی تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ پہلی کلاس سے پانچویں کلاس تک یکساں نظام تعلیم عصرحاضر کا تقاضہ ہےجس سے سماجی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ہمیں مستحکم روشن خیال قوم بننے میں یہ فیصلہ بنیادقائم کرےگا۔