یوم آزادی کے حوالے سے جدہ میں قونصل جنرل پاکستان خالد مجید کی رہاش گاہ پر پاکستان کے مختلف قسم کے آموں پر مشتمل مینگو فیسٹول کا انعقاد

7

جدہ ، 17 اگست(اے پی پی): یوم آزادی کے حوالے سے جدہ میں قونصل جنرل پاکستان خالد مجید کی رہاش گاہ پر پاکستان کے مختلف قسم کے آموں پر مشتمل مینگو فیسٹول منعقد ہوا  جسکے مہمان خصوصی سعودی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ماذن الحرمی تھے۔ جدہ کے کمرشل ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے منعقد ہونے والے فیسٹول مین بڑی تعداد میں سعودی تاجروں ،دوست ممالک کے سفارتکار انکی بیگمات نے شرکت کی۔

فیسٹول سے  خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل خالد مجید نے سعودی مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان اپنے ثقافتی رنگوں کی بدولت ایک منفرد ملک ہے اس کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر کے رنگ بھی نمایاں ہیں، یہاں قدیم تہذیبوں کے آثار بھی پائے جاتے ہیں، کوہ ہمالیہ جیسے پہاڑی سلسلے بھی موجود ہیں اور ایسے دلکش اور دلفریب نظاروں سے بھرے علاقے ہیں جن کو دیکھنے کے لئے ہزاروں سیاح ہر سال پاکستان کا رخ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   پاکستانی پھلوں جیسا ذائقہ دنیا کے کسی کونے میں میں نہیں ہے آم پھلوں کا بادشاہ کہلاتا ہے اور اس جیسا ذائقہ پوری دنیا میں کہیں اور نہیں ملتا ہے، سعودی عرب میں پاکستانی آم کی طلب بہت زیادہ ہے اور ہم خواہاں ہیں کہ سعودی شہری  کو پاکستانی آم سے بہتر طور پر متعارف کرایا جائے  ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان سے بڑے آموں کے ایکسپورٹرز سعودی عرب کا رخ کریں۔ فیسٹیول میں شریک سعودی مہمانوں کا کہنا تھا کہ پاکستا کاآم سعودی عوام کا پسندیدہ پھل ہے ۔