وہاڑی، 17 اگست(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیرعبداللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے, ابھی تک امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔
انہوں نے کہا تمام معاملات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور پولیس لائنز وہاڑی کے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں سے ہر طرح کی نقل و حرکت کو دیکھا جا سکتا ہے۔