وزیراعظم کا گرین پاکستان وژن، ڈویژنل انتظامیہ ہمقدم

17

ملتان،17 اگست( اے پی پی): وزیراعظم کا گرین پاکستان وژن، ڈویژنل انتظامیہ ہمقدم، ملتان کے تاریخی کمپنی باغ میں علی الصبح بڑے پیمانے پر شجرکاری کا آغاز کیا گیا ہے۔ کمشنر نے کنٹونمنٹ گارڈن میں آئے بچوں کیساتھ درخت لگا کر شجرکاری کا آغاز کیا ہے۔

جاوید اختر محمود نے کہا کہ کمپنی باغ میں 200 پیپل کے تیار درخت لگائے جارہے اور کہا بچے ہمارا مستقبل، شجرکاری مہم کی کامیابی کا اہم جزو ہیں نسل نو کی بقا کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے۔ سی او سی بی ایم نے کہا کنٹونمنٹ بورڈ وزیراعظم کے گرین وژن کی کامیابی کیلئے متحرک ہے۔ جاوید چودھری نے کہا کہ  ملتان۔ڈویژنل انتظامیہ کے تعاون سے پورے کینٹ میں شجرکاری جاری ہے۔

گرین پاکستان ڈے پر کینٹ میں 2000 پودے لگائے گئے ہیں شجرکاری مہم میں پارک میں سیر کیلئے آئے شہری بھی شریک ہوئے۔