گلگت،17 اگست (اے پی پی): وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ برقیات کی جانب سے سسٹم اپ گریڈیشن اور موسم سرمامیں بجلی بحران پر قابوپانے کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے ضیاع اور غیر قانونی استعمال کی روک تھام کیلئے سسٹم کو اپ گریڈ کرنا لازمی ہے جس کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں گلگت، سکردو اور دیامر کے ہیڈکوارٹرز میں سمارٹ میٹرز اور اے بی سی کیبل کے تنصیب کے عمل میں تیزی لائی جائے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے صوبائی سیکرٹری برقیات کو ہدایت کی کہ صارفین کو بجلی کے بلوں کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں، سسٹم میں اضافی بجلی شامل کرنے کیلئے زیر تعمیر پاور پروجیکٹس کی تکمیل مقررہ مدت میں یقینی بنائیں،جلی بحران پر قابو پانے کیلئے توانائی کے متبادل ذرائع متعارف کرانے کیلئے کاغذی کارروائی کو جلد حتمی شکل دیں۔