عارف والا،17 اگست (اے پی پی ): آٹھویں محرم الحرام بسلسلہ غازی عباس علمدار ؓؓؓ کے علم کا جلوس خادم حسین کی رہائشگاہ محلہ اقبالنگر سے برآمد ہوا، جلوس میں عقیدت مند اہلبیت نے ماتم کرکے پرسا دیا جبکہ نوحہ خوانی طارق حسین عرف طاری و ہمنوا نے کی، ملک کے نامور زاکر علامہ زوہب آف گوجرہ نے خلیفہ چہارم امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کے شہزادے غازی عباس علمدار ؓؓؓ کی سیرت مبارکہ پر روشنی ڈال کر اہل ایمان کے قلب کو منور فرمایا۔
جلوس مختلف راستوں سے گزر کر شفیع چوک پہنچا جہاں پر مختلف مقامات سے نکالے گئے علموں کی سلامی ہوئی جس کے بعد عقیدت مندوں نے زنجیر زنی کرکے پرسا دیا ،جلوس کے تمام راستوں کو کارڈن آف کرکے پولیس کی بھاری نفری جگہ جگہ تعینات کی گئی تھی ،جلوس امام بارگاہ دربار اہلبیت پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ۔