اٹک میں نویں محرم الحرام کے37جلوس نکالے گئے، سکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے تھے

38

اٹک،18 اگست (اے پی پی): اٹک میں نویں محرم الحرام کے37جلوس نکالے گئے، مرکزی جلوس شیں باغ میں اقبال شاہ کےڈیرے سے نکالاگیاجس میں عزادران حسین کی کثیر تعداد نےشرکت کی۔

 جلوس کےشرکاء نے حضرت امام حسین علیہ السلام اوررفقاء کی کربلا کےمیدان میں دی جانے والی لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے زنجیرزنی اورسینہ کوبی کرتے رہے۔ جلوس کےراستوں پر جگہ جگہ شربت اوردودھ کی سبیلیں لگائی گئی تھیں۔

 اس موقع پر سکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے تھے ، تین سوسے زائدپولیس افسران واہلکاران تعینات تھے  جبکہ جلوس کی مانیٹرنگ ڈرون اورسی سی ٹی وی کیمروں سے کی جاتی رہی، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتاہواامام بارگاہ حسینیہ شیں باغ پہنچ کر اختتام پذیرہوگیا۔