غیر ملکی میڈیا اور سفارت کاروں کو‘‘ آن آریول ویزہ’’ دینے کی مکمل سہولت دے رہے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

14

 

اسلام آباد، 18اگست(اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ نے بتایا کہ وزارت کے تمام عملے کو ہدایت کی تھی  کہ چھ ہفتوں کے اندر ویزہ دینے کے عوامل کو مکمل کریں مگر وزیر اعظم عمران کی ہدایت پر یہ عمل ایک دن میں مکمل کیا گیا جس میں تمام سفارتکاروں و غیر ملکی میڈیا کو ویزے دیئے گئے اور سرکاری تعطیلات میں بھی وزارت کے تمام دفاترز کھلیں ہوئے ہیں  جن میں افسران و عملہ کام کررہا ہے۔

شیخ رشید احمد نےکہاکہ پاکستانیوں کی تین بسیں طورخم بارڈر سے بدھ کی صبح کلئیر کی گئی ہیں جبکہ دیگر جو بھی پاکستانی وہاں موجود ہیں یا ان کے ساتھ افغانی خاندان ہیں انہیں بھی سہولت دے رہے ہیں۔اس وقت 900 سفارتکاروں و دیگر عملے کے علاوہ 613پاکستانیوں کو یہاں لے کر آئے ہیں اور جو آدمی افغانستا ن سے پاکستان میں داخل ہورہا ہے اس کا اندراج کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے افغانستان میں موجود تمام غیر ملکی صحافی یا غیر ملکی میڈیا کے ساتھ کام کرنے والے افغانی،آئی ایم ایف،ورلڈ بنک کے عملہ اورسفارتکاروں کو آج ایک خصوصی طیارے کے ذریعے  لایا جارہا ہے اور جو دوسرے ممالک کے لوگ  وہ ائیر پورٹ سے ہی اپنی ممالک روانہ ہوں گے انہیں وزارت کی جانب سے ٹرانزٹ ویزہ دیا جائے گا۔