اسلام آباد، 18اگست(اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج نویں اور دسویں محرم ہے ، منسٹری آف انٹیریئر 14 اگست سے باقاعدہ کام کر رہی ہے دن رات ، تمام سکیورٹی ادارے الرٹ ہیں،یوم عاشورہ پر تمام مجالس و جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں پولیس کی نفری تعینات ہے اور محرم الحرام کے حوالے سے میرا یہی پیغام ہے کہ کسی کے عقیدے کو چھیڑنا نہیں اور اپنے عقیدے کو چھوڑنا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عزا داران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔