لودھراں ، 18اگست (اے پی پی ): پولیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، 6 ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔ تھانہ سٹی لودھراں پولیس نے ملزم محمد عامر سے ریوالور 32 بور معہ گولیاں برآمدکرلیں جبکہ جواریوں کے خلاف کارروائی میں 5 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں
گرفتار ملزمان میں یوسف،شیر علی،فرحان، اکمل اور راہی حسین شا مل ہیں جن سے داؤ پر لگی رقم 37000روپے بمعہ تاش برآمد کرلیے ہیں ۔ملزمان محلہ قدوس آباد گلی میں درخت کے نیچے بذریعہ تاش جُوا کھیل رہے تھے۔
ڈی پی او عبدالرؤف بابر نے کہا کہ لودھراں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔