ملتان، 18 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد علی شہزاد نے ممتاز آباد جلوس کی گزرگاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ممتاز آباد مرکزی جلوس اختتام کی جانب گامزن ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ادروں نے 9 محرم کے جلوس کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے، ماتمی جلوس کے منتظمین اور امن کمیٹی کے ارکان سے رابطہ میں ہیں۔
علی شہزاد نے کہا کہ 9 محرم الحرام پر مثالی تعاون اور مذہبی روادی کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے ممتاز آباد جلوس کے دوران منتظمین سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ شہر اولیاء کی فضاء صدیوں سے امن کا پرچار کرتی آئی ہے، تمام ماتمی جلوسوں اور مجالس کو وقت مقررہ پر اختتام پذیر کیا جائے گا۔