محرم الحرام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اے آئی جی آپریشنز ساؤتھ پنجاب صادق بلوچ نے مظفرگڑھ کا دورہ

19

مظفرگڑھ ،18 اگست  (اے پی پی ): محرم الحرام سیکیورٹی انتظامات کا   جائزہ  لینے  کیلئے   اے آئی جی آپریشنز ساؤتھ پنجاب صادق بلوچ  نے  مظفرگڑھ کا  دورہ کیا ۔ اے آئی جی آپریشنز   مرکزی کنٹرول روم  گئے  ۔انہیں  سی سی ٹی وی، وائرلیس اور پروگرامز پر ڈی ایس پی لیگل نے بریف کیا۔

اے آئی جی آپریشنز ساؤتھ پنجاب صادق بلوچ   نے  مجلس کیٹگری اے بست بکاں تھانہ سول لائن کا  بھی   دورہ کیا۔ ایس ڈی پی او سٹی حسن رضا ملک نے سیکیورٹی انتظامات پر بریفننگ دی۔اے آئی جی نے منتظم اور مجلس کے رضاکاران سے بھی ملاقات کی اور انتظامات بارے پوچھا۔

آئی جی آپریشنز ساؤتھ پنجاب صادق بلوچ نے محال کشک تھانہ روہیلانوالی جلوس کا بھی دورہ کیا۔ایس ڈی پی او صدر سرکل فاروق احمد خان نے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ اے آئی جی نے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی اور شاباش دی اور جوانوں کی اسی جذبے سے ڈیوٹی جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں  نے  جوانوں سے کھانے اور پانی کی دستیابی کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں۔

  اے آئی جی نے ڈی پی او محمد حسن اقبال سے بھی ملاقات کی اور فلیڈ میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔