پشاور میں نویں محرم کا جلوس ذوالجناح امام بارگاہ بی بی صاحبہ سے برآمد

36

                          

پشاور، 18اگست(اے پی پی): پشاور میں نویں محرم کا جلوس ذوالجناح امام بارگاہ بی بی صاحبہ سے برآمد ہوگیا جو اپنے روایتی راستوں کوچہ بی بی ذکری، تحصیل گورگھٹڑی، گنج، محلہ کشمیری سے ہوتا ہوا واپس اپنے ہی امامبارگاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ جلوس سے قبل بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر سکیورٹی ادارے راستوں کو کلیرکرینگے۔

 جلوس میں حکومتی ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا جس میں امام بارگاہ اور جلوس کی گزرگاہوں پر کرونا سے بچاؤ کا اسپرے کیاجائیگا جبکہ جلوس کے داخلی راستوں پر ہینڈ سینٹائزر کا اہتمام کیا جائے گا، تاہم جلوس میں شرکت کے لئے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دوسری جانب صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق کے ہمراہ پشاور صدر میں نکلنے والے محرم کے جلوسوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔