کوئٹہ، 19 اگست (اے پی پی ): ڈی آئی جی اظہر اکرم نے کہا ہے کہ دسویں محرم الحرام کے جلوس کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہے جبکہ 6 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی دے رہے، 250سے زائد سی سی ٹی وی کے زریعہ بھی نگرانی کی جارہی ہے۔
جمعرات کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی آئی جی اظہر اکرم نے کہا کہ اس وقت 29 دستوں میں سے ابھی تک 13دستے میزان چوک پہنچ چکے ہے اور باقی دستے شہدا چوک سے رواں دواں ہے، دسویں محرم الحرام کے جلوس کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، فضائی نگرانی اور 250 سے زائد سی سی ٹی وی کے زریعہ بھی نگرانی کی جارہی ہے۔
ڈی آئی جی اظہر اکرم نے کہا کہ دسویں محرم الحرم کے موقع پر 6 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہے جبکہ شہر بھر میں ناکہ بندی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ تمام جلوس خیر و عافیت سے جلد اختتام پزیر ہو جائے گئے۔