بہاولنگر،19اگست(اے پی پی): بہاولنگر میں یوم عاشور کے جامعتہ الزہراہ سے برآمد ہونے والے پہلے جلوس میں کریکر دھماکہ، جلوس مہاجرکالونی مسجد کے قریب پہنچا تو جلوس میں زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی، جلوس میں بھگدڑ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو نکال رہی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا، جلوس کے عزاداران نے مشکوک شخص کو پولیس سے چھین کر تشدد کا نشانہ بنایا، رینجرز اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔