کو ئٹہ؛ دسویں محرم کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ نیچاری سے برآمد

29

کوئٹہ، 19 اگست ( اے پی پی ):کوئٹہ میں دسویں محرم کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ نیچاری سے برآمد ہوا جسکی قیادت بلوچستان شعیہ کانفرنس کے صدر جواد رافعی نے کی، اس ماتمی جلوس میں 29 دستے شامل تھے جو کہ روایتی راستوں  پر رواں دواں ہیں ، ماتمی جلوس کی حفاظت کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جاررہی ہے اور اس سال ماضی کی نسبت سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی غیر معمولی تعداد تعینات کی گئی ہے۔

 ماتمی جلوس کی حفاظت کے لئے چھ ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ جلوس کے روایتی راستوں پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہے۔ ماتمی جلوس کے راستوں  پر محکمہ صحت بلوچستان، پی ڈی ایم اے ، ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سمیت مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے ایمبولینس اور میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں ۔