سکھر،19جولائی(اے پی پی ): ملک بھر کی طرح سکھر ضلع میں بھی یوم عاشور ہ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا یاجا رہا ہے ،سکھر ضلع میں یوم عاشور کے موقع پر ضلع بھر میں 35 زائد چھوٹے بڑے مختلف امام با رگا ہوں سے ما تمی جلوس نکا لے گئے جو اپنی روایتی راستوں سے ہو تے ہو ئے مر کزی امام با رگا ہ سے نکلنے والے مر کزی ما تمی جلوس میں شامل ہوگئے ، مرکزی ما تمی جلوس امام بارگاہ غریب آباد سے نکالا گیا جو گھنٹہ گھر ، نیم کی چاڑی ، ایوب گیٹ، دادو چوک ، اے سیکشن روڈ و دیگر علاقوں سے ہو تا ہوا رات گئے واپس امام با رگا ہ غریب آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
ماتمی جلوس کے دوران مختلف مقاما ت پر مجالس عزا بھی منعقد کی جائیگی جن سے علمائے کرام و ذاکرین نے خطاب کر تے ہو ئے واقعہ کربلا ، شہا دت حضرت امام حیسن ، ان کے فلسفے اور ان کے بعد پیش آنے والے واقعات پر روشنی ڈالیں گے ۔ ما تمی جلوس میں تعزیئے ، المپاک اور ذو الجناح بھی شامل ہونگے۔
ما تمی جلوس کے دوران گذرگاہوں پر عزاداروں کے لیے شہریوں کی جانب سے چائے ، پا نی اور مشروبات کی سبیلیں لگا ئی جا رہی ہے جبکہ سیا سی و سما جی تنظیموں اور اسکا وٹس تنظیموںکی جانب سے عزادر حسین کو طبی امداد کی فراہمی کے سلسلے میں ایک دن قبل ہی گھنٹہ گھر اور مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ لگا دیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب سکھر انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرتے ہوئے پولیس و رنجیرز کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے رینجرز افسران کے ہمراہ ماتمی جلوس کی گزر گاہوں پر سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور تعینات اہلکاروں کو ہدایات دیں۔