عارف والا، 19 اگست(اے پی پی): یوم عاشور نواسہ رسولؐ و جگر گوشہ بتولؓ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ و جانثار ساتھیوں کی شہادت کے سلسلہ میں مرکزی امام بارگاہ دربار اہلبیت ڈی بلاک عارفوالا سے علم ، تعزیے اور شبیہہ ذوالجناح جبکہ امام بارگاہ قیصر ابو طالب سمیت مختلف مقامات سے چھوٹے بڑے 10جلوس ہوئے برآمد ہوئے، جو مقرر کردہ راستوں سے گزر کر ریلبازار پہنچے جہاں پر عقیدت مند اہلبیت نے ماتم اور زنجیرزنی کرکے پرسا دیا، نوحہ خوانی بھی کی گئی اور تمام جلوس اکھٹے ہوکر جناح چوک پہنچ گئے جہاں پر مجلس عزا برپا ہوگی پھر جلوس کارخانہ بازار پہنچیں گے اور عزاداران ماتم اور زنجیر زنی کرکے پھر پرسا دیں گے اس کے بعد جلوس کربلا حسینیہ عسکریہ لاری اڈا پہنچ کر بعد ازنماز مغرب اختتام پذیر ہوگا۔
جلوس کے تمام راستوں کو کارڈن آف کرکے پولیس کی بھاری نفری جگہ جگہ تعینات کی گئی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے جلوس اور مجالس کی براہ راست ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم ۔ ڈی پی او فیصل مختار نگرانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے ممبران امن کمیٹی کے ہمراہ مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا جائزہ بھی لیا ۔ جلوس کے ہمراہ پیرا میڈیکل اسٹاف ۔ ایمبولینس۔ ٹی ایم اے عملہ اور واپڈا اہلکار بھی موجود ہیں ۔