وہاڑی؛ یوم عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا، تعزیہ کے دونوں جلوس اپنی منزل کی جانب رواں دواں

17

وہاڑی،19 اگست  (اے پی پی ):یوم عاشور10 محرم الحرام کے موقع پر تعزیہ ذوالجناح کے 2جلوس برآمدہوئے ہیں ،پہلاجلوس مرکزی امام بارگاہ سفارت زینبیہ  سے جبکہ دوسراجلوس امام بارگاہ قصرابوطالب سے برآمدہوکراپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔ جلوس کے راستوں میں لنگر،دودھ کی سبلیں لگائی گئی ہی، جلوس کے راستوں پر اور اطراف میں پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے  ہیں۔

 پولیس،ایلیٹ فورس،ریسکیو1122،سول ڈیفنس،محکمہ صحت ،واپڈا کے علاوہ دیگراداروں کے اہلکاربھی جلوس کے ہمراہ ہیں، عزادران نے ریل بازار میں زنجیر زنی کی، زنجیر زنی کے بعد مجلس عزاء منعقد کی گئی جس کے بعد عزادران اپنے راستے  پر گامزن ہوگئے ہیں، جلوس رات آٹھ  بجے اختتام پذیر ہوگا۔