فیصل آباد، 19 اگست (اے پی پی): یوم عاشور کےموقع پر ریسکیو1122 سٹاف ہائی الرٹ رہا اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلع بھر کے مختلف مقامات پر 700 سے زائد ریسکیو اہلکاروں نے ڈیوٹی سرانجام دی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر احتشام واہلہ اور ایمرجنسی آفیسر آپریشنز غلام شبیر نے تمام ریسکیو پوسٹوں کا دورہ کیا اور ریسکیوانتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 نے مجالس اور عزاداروں کے لیے پیرامیڈیکس کی 51 ریسکیو پوسٹیں قائم کیں جبکہ جلوسوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر 35 ایمبولینسزاور 25 فائر وہیکل موجود رہیں۔ اسی طرح تنگ گلیوں میں فوری سروس کے لیے 100 موٹر بائیک ایمبولینس تعینات کئے گئے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔