لودھراں، 19 اگست (اے پی پی ): ضلع میں10 محرم الحرام کےنکالے گئے تمام جلوس پر امن طور پر اپنی اپنی منزل پر اختتام پذیر ہو گئے ہیں ، ضلع میں 10 محرم الحرام کے 36 جلوس نکالے گئے۔
ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہا کہ تمام تحصیلوں میں جلوسوں کی نگرانی کے لیے ضلعی انتظامیہ چوکس رہی۔ کہروڑپکا، دنیا پور اور لودھراں کے حساس جلوسوں کےانتظامات کی چیکنگ خود کی۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں تمام جلوسوں کےسیکیورٹی و دیگر انتظامات کو فول پروف بنایا گیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نےدن بھر گرمی میں سخت محنت اور لگن سے ڈیوٹی کرنے والے اسسٹنٹ کمشنرز دنیا پور، لودھراں اور کہروڑ پکا کو شاباش دی۔