پاراچنار، 19 اگست(اے پی پی): مرکزی امام بارگاہ سے نماز ظہر کے بعد جلوس ذوالجناح برآمد ہوا، سینہ زنی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے ہزارہ قبرستان کی جانب رواں دواں ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق پاراچنار ماتمی جلوسوں کے اختتام پر تمام امام بارگاہوں مجالس شام غریباں برپا کئے جائینگے، پاراچنار ضلع بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور پاراچنار افغان سرحد مکمل طور سیل کیا گیا ہے۔