کراچی، 19 اگست (اے پی پی ): نشتر پارک سے 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس برآمد ہوا،جلوس میں عزاداران حسین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں بچے ،جوان ، خواتین اور بزرگ شامل ہیں، جلوس کی گزرگاہوں پر سبیلیں اور طبی امدادی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔ یومِ عاشور کا جلوس اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا حُسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پزیر ہوگا۔
واضح رہے کہ جلوس کی سیکورٹی کے لیے پولیس ، رینجرز اور ایس ایس یو کمانڈوز تعینات ہیں جبکہ بلند عمارتوں پر اسنائپرز بھی موجود ہیں۔