ایدھی فاﺅنڈیشن انسانیت کی خدمت میں پیش پیش، یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک ماتمی جلوس میں دس ایمبولینس سروس مفت فراہم کی گئی

32

سکھر،20اگست(اے پی پی)ایدھی فاﺅنڈیشن عبدالستار ایدھی کے انسانیت کی خدمت کے مشن کو فیصل ایدھی کی قیادت میں دن رات جاری وساری رکھے ہوئے ہے، ملک بھر میں ایدھی ایمبولینس غریب و نادار افراد ہوں یا کوئی بھی قدرتی آفات، لاوارث میتیں، تدفین، حادثات یا روڈ حادثہ کی اطلاع پر 24 گھنٹے انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

اس سال 2021 یکم محرم سے 10 محرم تک سکھر روہڑی محرم الحرام کے ماتمی جلوس میں مولا کائنات شہداءکربلا کو زنجیر زنی، سینہ کوبی کا پرسہ دینے والے اور تعزیہ کی زیارت کے دوران ہجوم کی وجہ سے گرمی کے باعث دم گھٹنے سے زخمی ہونے والے عزادران کو میڈیکل کیمپس، ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ایدھی فاﺅنڈیشن کی 10 ایدھی ایمبولینسزز سروس مفت فراہم کی گئی۔

ایدھی سکھر ٹیم نے 10 محرم الحرام گھنٹہ گھر کے ماتمی جلوس کے دوراں عزدار حسین رضہ کے عزاداروں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سکھر بلڈبینک، مختلف میڈیکل کیمپس، ہسپتال روہڑی اور سول ہسپتال سکھر پہنچایاگیا۔