ملتان،20 اگست(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ماتمی جلوسوں کے روٹس کی بحالی کا آغاز کر دیا گیاہے۔ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نےحرم گیٹ،کچہری اوردولت گیٹ سمیت تمام روٹس پر صفائی آپریشن شروع کردیا ہے، ماتمی جلوسوں کے روٹس پر ریت کا صفایا کرکے خصوصی چھڑکاؤ کیا گیا ہے، منیجنگ ڈائریکٹر فخر السلام ڈوگر نے آپریشن کی نگرانی کی۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ تمام روٹس اور مجالس کے مقامات کو صاف کرکے سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ مثالی قیام امن پر مذہبی عمائدین اور سول سوسائٹی کی شکر گزار ہے۔
علی شہزاد نے کہا کہ ریسکیو، سول ڈیفنس،اور کارپوریشن سمیت تمام اداروں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے محرم کے دوسرے عشرے میں بھی سیکیورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی۔