اسلام آباد،20اگست (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک کا کسان خوشحال ہورہاہے، احساس پروگرام ورلڈ بینک کے 3400 پروگرامز میں سے چوتھے نمبر پر آچکا ہے۔
وہ جمعہ کو وزارت اطلاعات و نشریات میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ گذشتہ سال کسانوں کو 1100ارب اضافی دیئے گئے، 500ارب گندم کے کسانوں کو دیئے گئے ہیں اسی وجہ سے گندم، چاول،مکئی ،گنے سمیت تمام پیدوارا ریکارڈ ہوئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ والوں نے مہنگے بجلی کے منصوبے لگائے جس کی وجہ سے 2023تک 1500ارب کیپسٹی پے منٹس کرنی پڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں 10ہزار میگا واٹ سستی بجلی کے لئے 10بڑے آبی منصوبوں پر کام جاری ہے، 1963کے بعد پاکستان میں کوئی بڑا آبی منصوبہ نہیں بنا۔