ملتان، 20 اگست )اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا پنشنرز کی سہولت کیلئے احسن ا قدم، سالوں سے التواء کا شکار پنشنرز کیسیز کو فوری نمٹانے کا حکم دیا۔
ضلع ملتان کے تمام پنشنرز کیسیز ایک ماہ میں نمٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر رانا اخلاق کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے اے ڈی سی ہیڈکوارٹر نے پنشنرز کے تمام کوائف کی جانچ پڑتال 2 ہفتوں میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے ۔
اے ڈی سی ہیڈکوارٹر رانا اخلاق نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو ہر ممکن معاشی تحفظ فراہم کیا جائے گا اور کہا ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے تمام کیسیز بروقت نمٹانے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ پنشنروں کا ریکارڈ مرتب کرکے فوری ادائیگیوں کی منظوری دی جائے گی۔