پناہ گاہیں وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا انقلابی قدم ہے؛ملتان پنا گاہ میں رہائش پذیر انگلینڈ نیشنلٹی ہولڈر پی ایچ ڈی پروفیسر ڈاکٹر عامر کریم کا اظہار خیال

30

ملتان، 21 اگست (اے  پی پی ): وزیراعظم   عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے قائم کردہ پناگاہ ملتان میں انگلینڈ نیشنلٹی ہولڈر پی ایچ ڈی پروفیسر ڈاکٹر عامر کریم رہائش پذیر ہے جو اولاد اور فیملی کی جانب سے دھتکارے جانے کے بعد ملتان پناہ گاہ میں آیا اور بہترین قیام و طعام کی سہولیات ملنے کے بعد یہی کا ہوکر رہ گیا۔۔ پروفیسر ڈاکٹر عامر کریم نے پناہ گاہوں کے قیام پر  وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا  اور کہا کہ پناہ گاہیں وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار  کا انقلابی قدم ہے۔