اوکاڑہ؛ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد اکرام چوہدری نے پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

49

اوکاڑہ،21اگست(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد اکرام چوہدری نے پروگرام آفیسرگرلز گائیڈز پنجاب   طاہرہ سلطان کےہمراہ گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول اوکاڑہ سٹی میں پودے لگاکر پلانٹ فارپاکستان شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پرضلع بھر کی 200 گرلز گائیڈز نے بھی اپنے اپنے حصہ کے پودے لگائے۔

پروگرام آفیسر گرلز گائیڈز پنجاب   طاہرہ سلطان نے ڈی ای او سیکنڈری محمداکرام چوہدری کو شجرکاری مہم کے افتتاح پر مبارکباد دی اور سکول ہذا میں گرلز گائیڈز کی تقریب اور شجرکاری مہم کے انعقاد پر پرنسپل سکول  نصرت پروین   اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔