اوکاڑہ،21اگست(اے پی پی): ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی نے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ میں اب تک 4لاکھ68ہزار 25 رجسٹرڈ شہریوں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو انسداد کرونا ویکسئین لگائی جاچکی ہے،18سال سے زائد عمر کے 3 لاکھ 83ہزار116 رجسٹرڈ شہریوں کو انسداد کرونا ویکسئین لگائی جا چکی ہے اور 64ہزار975شہریوں کو انسداد کروناکی دوسری خوراک بھی لگائی جا چکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 12ہزار 717 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو انسداد کرونا ویکسئین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے اور 7 ہزار217 رجسٹرڈ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو انسداد کرونا ویکسئین کی دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سمیت 18سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ شہریوں کو انسداد کرونا ویکسئین لگانے کا عمل جاری ہے۔