ملتان، 21 اگست (اے پی پی ): کورونا وباء کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائی ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔انہوں نے 17 دوکانیں اور 2 شاپنگ مال سیل کر دیئے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو 1 لاکھ سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔
اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے لاک ڈاؤن پر عملدارامد کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں دو دن سمارٹ لاک ڈاؤن ہوتا ہے ،ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں لاک ڈاؤن پر عملدارامد کے لیے کوشاں ہے۔